پنڈدادنخان

ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر پنڈدادنخان میں پروقار تقریب کا انعقاد

پنڈدادنخان میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں تحصیل بھر کے پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا محمد انور قریشی ، چوہدری نذر حسین گوندل سابقہ پارلیمانی سیکرٹری، سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار شہزاد ، الحاج ریاض احمد سرپرستِ اعلیٰ تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان ، چوہدری شعیب اور قار بشیر احمد طاہر کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر حاجی عبد الغفور نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اسلام کی خدمات پر تفصیلاً روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب نے اپنی زندگی اسلام کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب لوگوں پر کفر کے فتوے لگانے والے مولوی نہیں بلکہ اتحاد کی تعلیم دیتے ہیں اور لوگوں کو توحید و سنت پر چلنے کا درس دیتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری وہ شخصیت ہیں جنہوں نے عمران خان کا دھرنا صرف اس لئے کامیاب کروایا تھا کہ وہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کو انصاف دلوائیں گئے لیکن اس معاملے میں وہ ناکام ہو چکے ہیں اور اب پاکستان عوامی تحریک ہر سطح پر اپنے نمائندے کھڑے کر ئے گی اور کامیاب ہو گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button