جہلم

چک دولت، ملوٹ سے آنے والے ڈمپروں کی وجہ سے شہر کی بیشتر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جہلم: چک دولت ، ملوٹ سے آنے والے ڈمپروں کی وجہ سے شہر کی بیشتر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
تحصیل جہلم کے دیہات جن میں چک دولت، پنڈی موڑ معصوم پور، کالا دیو، چونترا ، کھرالہ ، بلال ٹاؤن، بیگ پور، بنی ، گھرمالہ ، روہتاس روڈسمیت دیگر مضافاتی علاقوں کی سڑکوں کا برا حال ہو چکا ہے۔
کریش ، خاکہ ، اینٹیں ، مٹی اور ریت لانے والے ڈمپرز نے اندرون شہر کی اربوں روپے سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کے نیٹ ورک کو بری طرح تباہ کر کے رکھ دیا ہے ، متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکار ان ڈمپروں کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔
روزانہ درجنوں کی تعداد میں ملوٹ ، چک دولت سے آنے والے ڈمپرز نے روہتاس روڈ، چک دولت روڈ، کچہری روڈ کو تباہ برباد کر رہے ہیں جس کیوجہ سے سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کیوجہ سے روزانہ کی بنیاد پر حادثات رونما ہو رہے ہیں ،جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ درجنوں افراد معذوری کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ، ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر کی سڑکوں کے داخلی و خارجی راستوں پر انتظامیہ نے بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی تو عائد کر رکھی ہے لیکن بدقسمتی سے اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا، جس کیوجہ سے شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو بھی نقصان برداشت کرنا پڑ رہاہے ۔
ضلعی انتظامیہ نوٹس لیتے ہوئے بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ سڑکیں مزید تباہ ہونے سے بچ سکیں اور شہری بلا خوف و خطر آمدورفت جاری رکھ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button