جہلماہم خبریں

جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد متاثر، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1489 ہو گئی

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 8 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت جہلم میں 59 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 16 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 61739 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1489 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع جہلم میں آج مزید 7 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1381 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 41 اموات ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ ورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 47546 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 997 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 32 اموات ہوئی ہیں۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ جہلم میں اب تک 56 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 1438 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button