دینہ

سابق کونسلر وقار آصف کے بھائی اورذوالقرنین حیدر کے والد محترم چوہدری ذوالفقار انتقال کر گئے

دینہ: نواحی علاقہ موہال کی معروف شخصیت حاجی عبدالواحد کے صاحبزادے ،سابق کونسلر چوہدری وقار آصف ،چوہدری افتخار ،چوہدری آصف ایڈووکیٹ اور چوہدری سجاد کے بھائی چوہدری ذوالفقار انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ آ بائی گاؤں موہال میں ادا کی گئی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی ،سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دینہ کے نواحی علاقہ موہال کی معروف شخصیت حاجی عبدالواحد کے صاحبزادے، سابق کونسلر چوہدری وقار آصف ،چوہدری افتخار ،چوہدری آصف ایڈووکیٹ اور چوہدری سجاد کے بھائی ، چوہدری خالد حسین،واجد حسین ،ناصر سعید کے بہنوئی ،چوہدری ذوالقرنین حیدر ،محمد فرقان ،چوہدری احسن کے والد محترم اور چیف ایڈیٹر جہلم اپڈیٹس عادل چوہدری کے خالو چوہدری ذوالفقار گزشتہ روز موہال دینہ میں انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں موہال میں ادا کی گئی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی ،سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button