دینہاہم خبریں

جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد متاثر، فحال کیسز کی تعداد 221 ہو گئی

دینہ: ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 11 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 140 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 12 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 69 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے 72085 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1853 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 12 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1652 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 49 اموات ہوئی ہیں۔

ورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 57892 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1361 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 49 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 68 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ تحصیل دینہ میں گاؤں مفتیاں سیداں کی ایک گلی سیل ہے۔ اب تک 1890 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور2576 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button