جہلماہم خبریں

جہلم میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے حق میں بینرز آویزاں کر دیئے گئے

جہلم: شہرو گردونواح کی مصروف ترین سڑکوں چوک ، چوراہوں میں سابق چیف آف آرمی سٹاف و سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے بینرز آویزاں کر دئیے گئے۔
بینرز شہر بھر کی سڑکوں ،داخلی و خارجی راستوں میں آویزاں کیے گئے ہیں ۔ بینرز پر سابق چیف آف آرمی سٹاف کی مختلف تصاویر آویزاں کی گئی ہیں ۔تصاویر کے اوپر ملکہ نور جہاں کے قومی نغموں سمیت مختلف سلوگن لکھے گئے ہیں۔
بینرز پر وطن عزیز کی قوم کی دولت لوٹنے والوں کو باہر بھیجنااور پاکستان کے ہیرو کو غدار کہنا نامنظور لکھا ہے ۔ سٹیمرزبینرز سول سوسائٹی کی طرف سے آویزاں کیے گئے ہیں ۔
عدالتی فیصلہ آنے کے بعد روزانہ شہر کی مختلف سڑکوں، چوک چوراہوں میں آنے والے فیصلے کے خلاف شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، کارروباری تنظیموں کی طرف سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

  1. Aap hamein dobaara guhlaami mein dekelna chahtein hain jis nazaam ko Bhutto ne khatim kiya os nazaam ko ghareeb k galley ka bhanda banaa rahe ho pasmanda admi pasminda sooch azaadi na cheenu ghareeb admi ki azaad fizaa mein saanc lene duo maazraat k saath buzdaar sahib ye nazaam namanzoor namanzoor

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button