پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کے متعدد شخصیات نے دھڑوں سمیت مطلوب مہدی اور ناصر للِہ کی حمایت کا اعلان کر دیا

پنڈدادنخان: حلقہ پی پی 27 میں ڈرامائی تبدیلی، سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک مصدیق حسنین اسلم،سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان ملک ولایت،تحصیل بار کونسل کے صدر چوہدری شفقات،چوہدری خالد جٹ آف اعظم پور،راجہ وسیم دھریالہ جالپ اور بہت سے شخصیات نے اپنے دھڑوں کے ساتھ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ مطلوب مہدی،حاجی چوہدری ناصرلِلہ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ہم ان کی حمایت پر دلی طور پر شکر گذار ہیں ۔چوہدری عثمان چیلیا نوالہ

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے بڑے سیاسی دھڑوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار NA-67 راجہ مطلوب مہدی،حلقہ PP-27 حاجی چوہدری ناصر للہ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔مقامی میرج ہال پنڈدادنخان میں معروف سیاسی گھرا نے اور ایکسپرس ٹرانسپورٹ کے اونر چوہدری عثمان آف چیلیا نوالہ کی کوششوں سے سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک مصدیق حسنین اسلم،سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان ملک ولایت،معروف قانون دان تحصیل بار کونسل کے صدر چوہدری شفقات،چوہدری خالد جٹ آف اعظم پور،راجہ وسیم دھریالہ جالپ اور بہت سی سیاسی شخصیات نے اپنے دھڑوں کے ساتھ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر محمد نذیر بھٹی کی موجودگی میں کیا۔

اس موقع پر چوہدری عثمان نے ان سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے امیدوار شریف اور ایماندار ہیں۔پی پی ستائیس کے امیدوار حاجی ناصر نے بھی بڑے بڑے دھڑوں کے رہنماؤں کا اپنی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اُمیدوار نے پہلے کی طرح کئی ٹکٹ کے امیدواروں کو جیتنے کے بعدسیٹ کے وعدے کیے ہوئے ہیں۔لیکن وہ خود دونوں سیٹوں پر خود کھڑے ہیں اور ان کا تعلق اس حلقہ سے بھی نہ ہے۔ان کی پارٹی نے کسی بھی لوکل امیدوار کو اس قابل نہ سمجھا کہ اس کو ٹکٹ دے دیا جاتا۔انشاء اللہ مسلم لیگ کامیاب ہو گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button