جہلم

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ٹوپی ڈرامہ جاری، چھوٹے دکانداروں کو جرمانے، بڑے مگرمچھوں کو کھلی چھوٹ

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ٹوپی ڈرامہ جاری ، چھوٹے دکانداروں کو جرمانے ، بڑے مگرمچھوں کو کھلی چھوٹ ، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کی دھجیاں بکھیرنا شروع کر رکھی ہیں ، ایک نہیں دو پاکستان متعارف کروائے جا رہے ہیں ، جس کے تحت چھوٹے دکانداروں پھٹے ریڑھی والوں کو جرمانے کردیئے جاتے ہیں۔
بڑے بڑے فوڈ پوائنٹس ، سویٹس شاپس، فش پوائنٹ، باربی کیو پوائنٹ میرج ہالز ، مارکیز، میرج گارڈنز سمیت ہوٹلز مالکان سے مبینہ ساز باز کرکے غریب محنت کشوں کا خون نچوڑا جا رہاہے جبکہ بااثر مالکان کے ساتھ معاملات طے کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوائی جارہی ہیں،جس کیوجہ سے بڑے بڑے فوڈ پوئنٹس و ہوٹلز مالکان شہریوں میں موت بانٹ رہے ہیں۔
شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button