ڈومیلی

نجی فلاحی تنظیم کے زیراہتمام بڑاگواہ میں 300 سے زائد مستحق افراد میں راشن تقسیم

ڈومیلی: نجی فلاحی تنظیم کے زیراہتمام بڑاگواہ میں 3سوسے زائد مستحق افراد میں راشن تقسیم، چوہدری لطیف ٹیپو کی جانب سے تھانہ ڈومیلی کی پانچوں یوسی سے مستحقین کا ڈیٹا جمع کرکے راشن تقسیم کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ تھانہ ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں الکوثر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام رمضان المبارک کے مہینے کیلئے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیاگیا، راشن کے ساتھ ساتھ نقد عیدی بھی دی گئی، راشن میں آٹا، چینی، چنی، آئل، کھجور، شربت، مصالحہ جات سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں۔

یہ ویلفیئر ٹرسٹ نے پچھلے تقریبا تین سال سے علاقے کے مستحقین مردوخواتین میں راشن تقسیم کررہی ہیں، اس مرتبہ بھی تین سو سے زائد افراد میں راشن تقسیم کیاگیا، اسکے علاوہ فری میڈیکل کیمپ اور آئی کیمپ بھی ہرسال لگاتے ہیں۔

چوہدری لطیف عرف ٹیپو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الحمدللہ جتنا بھی راشن ہم تقسیم کرتے ہیں جس کا اس میں کوئی تعاون نہیں۔ ہم سب بھائی مل کررمضان کریم میں بیوہ،یتیم اور دیگرمستحق افراد میں راشن تقسیم کرتے ہیں اور ساتھ عیدی بھی دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی رہی اسکو مزید ہرسال بڑھایاجائے گااور مزید فلاحی کام کرنے کی کوشش کریں گے۔بس اللہ پاک ہم سب کو اپنے اردگرد غریب افراد کی مدد کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button