دینہ

حکومت پاکستان کے زرعی پروگرام کے تحت اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ راؤ پرویز اختر

دینہ: راؤ پرویز اختر نے کہا کہ حکومت پاکستان کے زرعی پروگرام کے تحت اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ، کسانوں کی تریبتی پروگرام ،ٹڈی دل ،جدید طریقوں سے فصلوں کی کاشت سمیت دیگر اہداف پر ضلع میں خصوصی اقدامات کیا جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شعبہ زراعت میں صوبہ بھر کے کسانوں،چھوٹے زمینداروں کی خوشحالی اور زراعت کے شعبہ کی ترقی میں تاریخی سنگ میل ثابت ہوا اور اس کسان دوست اقدام سے حکومت پنجاب نے ملکی معیشت کی بحالی اور مستقل بنیادوں پر تعمیروترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ حکومت پنجاب عملی طور پر تمام شعبوں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔

کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ زراعت جیسے اہم شعبہ میں فراخ دلانا مراعات بلاسود قرضوں کی فراہمی اور کھادوں، بیج، زرعی آلات اور دیگر اشیاء پر خاطر خواہ سبسڈی جیسے دورس اقدامات چھوٹے کسانوں اور زمینداروں کے روشن معاشی مستقبل کی نوید ثابت ہونگے۔

اس موقع پر ضلع جہلم کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہد بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کسانوں کی بھرپور رہنمائی کرے اور انکو بلاسود قرضوں کے حصول میں معاونت کرے اور ضلع میں جعلی مہنگی کھادیں اور زرعی ادویات بیچنے والوں کا مکمل خاتمہ کریں تاکہ کاشتکاروں کے مسائل حل ہو سکیں اور انکی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button