جہلم

پی اپم اے جہلم کے الیکشن میں ڈاکٹرز پیس پینل کلین سویپ کرے گا۔ ڈاکٹر عتیق الرحمٰن چیمہ

جہلم: پی اپم اے جہلم کے الیکشن میں ڈاکٹرز پیس پینل کلین سویپ کرے گا، الیکشن 23-2022 میں ڈاکٹرز پیس پینل کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرز پیس پینل کے امیدوار برائے پرونشل کونسلر ڈاکٹر عتیق الرحمٰن چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیس پینل کا اتحاد، شرافت، امن،خدمت، بڑوں کی عزت اور نوجوانوں کی عظمت کا اعتراف ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پینل کے تمام امیدوار جن میں برائے صدر ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل، سینئر نائب صدر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، نائب صدر ڈاکٹر فواد مجید چوہدری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر باسط الطاف، ڈسٹرکٹ جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سویرا بخاری، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر عثمان شاہد، کلینکل سیکرٹری ڈاکٹر ماجد چوہدری، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر ولید احمد بٹ، نائب صدر دینہ ڈاکٹر فہد جاوید، نائب صدر سوہاوہ ڈاکٹر وحید اصغر، نائب صدر سرائے عالمگیر ڈاکٹر وحید کامران، امیدوار برائے سنٹرل کونسلرز ڈاکٹر فہیم العزیز منہاس، ڈاکٹر فرح اکرم ہاشمی، ڈاکٹر فوزیہ کاظمی، ڈاکٹر محمود اے مرزا، ڈاکٹر ریاض بررا، ڈاکٹر عمر وقاص، ڈاکٹر صبیحہ اکرم ہاشمی، ڈاکٹر تنزیلہ اسلم، ڈاکٹر عمر طارق مرزا امیدوران برائے پرونشل کونسلرز ڈاکٹر عبدالغفور ملک، ڈاکٹر عابد بشیر گوندل، ڈاکٹر عائشہ روف، ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر معظم حسین، ڈاکٹر مدثر ذوالفقار، ڈاکٹر ثمن علی اور ڈاکٹر طارق ساہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ضلع جہلم اور تحصیل سرائے عالمگیر کے ڈاکٹرز کے حقوق کا مکمل تحفظ ہے، پوٹھوہار میڈیکل کالج کا قیام اور جنرل پریکٹیشنرز اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کا تحفظ کرنا ہے اور تمام سرکاری ڈاکٹرز کیلئے ہسپتالوں میں مکمل سیکیورٹی کا انتظام اور ڈاکٹرز کے ڈیوٹی کے اوقات کار ہفتہ کی بنیاد مقرد کرائے جائیں گے اور پی ایم اے جہلم کی ویب سائٹ تیار کرکے اس پر تمام ممبرز کی تفصیلات مہیا کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button