محرم الحرام؛ یوم عاشور پر تمام مکاتب فکر کے افراد کے تعاون سے امن وا مان برقرار رکھنے میں مدد ملی، سیف انور جپہ

0

جہلم: ضلع جہلم میں 9 اور10محرم الحرام کے بیشتر جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگئے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد دن بھر جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے جبکہ کنٹرول روم میں جلوسوں کی مانیٹرنگ بھرپور طریقے سے کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں ضلع بھر میں 117 ماتمی جلوس کے علاوہ 470 مجالس نکالی گئیں ان میں تمام جلوسوں ومجالس کی سکیورٹی کے لئے پولیس نے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے تھے جن کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ سول ڈیفنس، ریسکو 1122، محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں بھی الرٹ رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس کو ضلع بھر کے عوامی نمائندوں، امن کمیٹی کے ممبران، علما ء کرام اور منتظمین مجالس و جلوس کا بھرپور تعاون حاصل رہا جس کے باعث امن وا مان برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ علماء کرام و ممبران امن کمیٹی ضلع جہلم اور ضلعی افسران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ پرامن انداز میں عشرہ محرم الحرام کے انعقاد پر انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران و اہلکاروں اور علماء کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ و پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اقدامات کئے ، علما کرام کے مثبت رویہ سے ضلع میں اتحاد بین المسلمین، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے میں مد د ملی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق صحافی برادران نے امن، رواداری اور ہم آہنگی کے لئے حقیقی بنیادوں پر مثبت رپورٹنگ کی۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ان تمام کاوشوں کو خوب سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ارکان اسمبلی، انتظامیہ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور علمائے کرام کے بھرپور تعاون سے جہلم آئندہ بھی امن کا گہوار ہ رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.