پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان پولیس نے باپ بیٹے کو قتل کرنے والے قاتلوں کوڈھونڈ نکالا، ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر ) سید حماد عابد اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان افتخار احمد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس آئی چوہدری محمد اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اندھے قتل میں ملوث پنڈدادنخان میں قتل ہو نے والے باپ بیٹا کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے محلہ کوٹ کلاں چند روز قبل محمد یوسف اور اس کے بیٹے سجاد کو نامعلوم قاتلوں نے بے دردی سے قتل کر کے ان کی لاشوں کو کرنٹ لگا دیا تھا، محلے دار اس وقوعہ کے بعد شدید خوف و ہراس میں مبتلا تھے۔
ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر ) سید حماد، ڈی ایس پی افتخار احمد، ایس او پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس آئی چوہدری محمد اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس قتل کی جدید طریقہ سے تحقیقات کی تو ملزمان محمد اسلم،وقار جن کا تعلق مونہ ڈپو ضلع منڈی بہاؤالدین سے تھا کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک ملزم شہزاد اسلم ابو ظہبی فرار ہو چکا ہے۔
تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتول سجاد کے قاتل شہزاد کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے۔
اس موقع پر ایس آئی چوہدری اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اندھے قتل کی واردات پولیس کے لیے چیلنج بنی ہوئی تھی لیکن ملزم خواہ کتنے بھی ہوشیار چالاک کیوں نہ ہوں جرم کا کوئی نہ کوئی نشان ضرور چھوڑ جاتے ہیں۔اس اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لیے مجھے اپنے اعلیٰ افسران کی سرپرستی مکمل حاصل تھی۔ہم نے جدید طریقہ سے قاتلوں تک پہنچنے کے لیے رہنمائی لی اور باری تعالیٰ نے ہمیں کامیابی عطاء کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button