جہلم

جہلم پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے مرحوم ضیاء شاہد کی یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جہلم: سینئر صحافی ضیا شاہد کی وفات پر جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے مرحوم ضیاء شاہد کی یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا،جس میں صحافیوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ، ریفرنس میں مرحوم ضیاء شاہد کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کروائی گئی۔

مقررین نے کہا کہ ضیا ء شاہد کی وفات سے صحافت کی دنیاء میں ایک بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے، مرحوم کی خدمات کو کسی طور بھلایا نہیں جا سکا، صحافت کا روشن باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ہے، ضیاء شاہد مرحوم نے اس دور میں صحافت کے فروغ کے لئے انتھک محنت کی جس دور میں کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہ تھی، فیلڈ رپورٹنگ سمیت صحافت کے ہر شعبے میں ضیاء شاہد ایک قابلِ تقلید مثال بنے جن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بے شمار صحافیوں نے اس فیلڈ میں اپنا نام روشن کیا، آخر میں ضیاء شاہد (مرحوم) کی مغفرت کے لئے دعا کرائی گئی۔

تعزیتی اجلاس میں محمد امجد بٹ، عامرغفور، راجہ فیصل کیانی ، وسیم تبریز،راجہ شاہد،عامر کیانی، راجہ نوبہار خان، راجہ سہیل کیانی،عبدالمنان،عاطف بٹ،مرزا ذیشان،آصف جنجوعہ،ڈاکٹر آفتاب احمد،چوھدری غلام حسین،مرزا کفیل بیگ کیفی،چوہدری دانیال عابد،الیاس صادق وٹو،شہزاد بٹ ،عبدالغفار آزاد، پیرزادہ ذیشان شاہ،سید ناصرحسین شاہ،امجد ضیا ء ، ڈاکٹر اعجاز اعوان، عبدالغفور بٹ، محمد اسماعیل، نبیل انصاری، فضل خان ، رانا نوید الحسن، مرزاراحیل بیگ، عبدالباسط مجاہد، چوہدری عابد محمود ، سید اکرم حسین شاہ ،مرزاقدیر بیگ ، سید مستفیض اقبال بخاری، میاں محمد ساجد، میاں محمد غزن، شیخ زوالفقار علی کاشف، خالق تنویر ، سید مظہرعباس وسیم قریشی ، آصف جٹ ،مرزا رخسار بیگ ودیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button