پڑی درویزہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور انچارج اراضی سنٹر سوہاوہ کی سست روی، سائلین ہفتوں پریشان ہونے لگے

پڑی درویزہ: اراضی سنٹر سوہاوہ ، سست روی کا مثالی دفتر ، ’’کاغذات مال ‘‘ ارضی ریکارڈ میں درستگی نام کے لئے سائلین کو ہفتوں انتظار کر نا پڑتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور انچارج اراضی سنٹر سوہاوہ کی سست روی کی وجہ سائلین ہفتوں پریشان ہونے لگے ہیں ، دونوں افسران دن گیارہ بجے دفتر آتے ہیں ۔ سائلین کے اراضی ریکارڈ یعنی کاغذات مال میں نام کی درستگی کے لئے پٹواری صاحبان محنت سے مالکان کے درست ناموں کے فرد بدر تیار کرتے ہیں ۔

تحصیلدار سے مطلوبہ درستگی کے لئے باقاعدہ منظوری لی جاتی ہے بعد ازاں کمپیوٹر ریکارڈ میں مستقل درستگی کے لئے کاغذات فرد بدر اراضی سنٹر سوہاوہ جمع کرائے جاتے ہیں جہاں مطلوبہ درستگی کے لئے ’’فرد بدر‘‘ کی کمپیوٹر سکیننگ تک نہیں کی جاتی نیز سائلین کو ہفتوں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔

سائلین کا کہنا ہے اس دیر کے دوران افسران کی طرف سے کوئی غلط مطالبہ بھی نہیں کیا جاتا لیکن ایک فرد درستگی کے لئے کئی دن ہر روز طویل سفری مشکلات براداشت کر کے خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا ہے ۔

زمین مالکان سائلین نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے اراضی سنٹر سوہاوہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور انچارج آفیسر اراضی سنٹر سوہاوہ کی سست روی دور کرنے کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے جائیں تا کہ زمیندار حضرات کی موجودہ مشکلات پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button