دینہ

موٹروے پولیس کی ملی بھگت، جی ٹی روڈ چکوہا اور ترکی کے مقام پر ریڑھی بانوں نے قبضہ جما لیا

دینہ: موٹر وے پولیس کی ملی بھگت سے جی ٹی روڈ ترکی اور چکوہا کے مقام پر ریڑھی بانوں نے قبضہ جما لیا، موٹروے پولیس سینکڑوں حادثات ہونے کے باوجود ان لوگوں کو منع کرنے سے گریزاں ہے ، ان لوگوں کے پھینکے ہوئے پھلوں کے چھلکے کھانے والے اکثر جانور گاڑیوں کے نیچے آکر کچلے جاتے ہیں، آئی جی موٹر وے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹر وے پولیس کی ملی بھگت سے جی ٹی روڈ چکوہا ، چک میوں، اور ترکی کے مقام پر ریڑھی بانوں نے جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ تجاوزات قائم کر لیے ہیں، جن کی وجہ سے حادثات رونما ہونے لگے ہیں، کیوںکہ یہ لوگ پھلوں اور جوس کی ریڑھیاں لگاتے ہیں جن کے چھلکے کھانے والے جانور آس پاس آبادی سے جی ٹی روڈ کا رخ کرتے ہیں اور اکثر حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

کچھ دن قبل بھی قریباً 3سے 4لاکھ کے جانور انھی کی وجہ سے حادثات کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں، جو غریب اور مزدور لوگوں کے لیے سخت پریشانی کا باعث ہے، اور نا قابلِ تلافی نقصان ہے ، اہلِ علاقہ نے آئی جی موٹر وے پولیس ڈاکٹر کلیم امام سے اس نازک اور سنگین صورت حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button