دینہاہم خبریں

میونسپل کمیٹی دینہ کے سینٹری ورکرز کی عدم توجہی، شہر کے اندرنی علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیل

دینہ: حالیہ بارشیں، دینہ میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز کی عدم توجہی کی وجہ سے شہر کے اندرنی علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیل، جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگنے شروع ہو گئے، تعفن اور مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا۔ شہریوں نے اندرون شہر کے گلی محلوں اور چوک چوراہوں میں فلتھ ڈپو بنوانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے دینہ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں فلتھ ڈپو قائم کئے جائیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ فلتھ ڈپو نہ ہونے کے باعث مختلف گلیوں اور محلوں کا کوڑا کرکٹ چوک چوراہوں اور خالی پلاٹوں میں سینٹری ورکر پھینک کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ اندرون شہر کے گلی محلوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا تواتر سے نہ ہونا ہے۔

جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ چکے ہیں ان گندگی کے ڈھیر وں سے اٹھنے والے تعفن نے مکینوں کا جینا محال کر رکھا ہے،گندگی کے ڈھیروں پر پلنے والے مچھر اور دیگر حشرات الارض مہلک امراض پھیلانے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینٹیشن کے چیف سینٹری انسپکٹر، سینٹری سپروائزروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے شہر کے اندرونی علاقوں میں الگ الگ محلوں میں فلتھ ڈپو بنوانے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ سینٹری ورکرز کو روزانہ کی بنیاد پر ان فلتھ ڈپو سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہر ی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button