یوم پاکستان کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول عبداللہ بڑاگواہ میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد

0

ڈومیلی: یوم پاکستان کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول عبداللہ بڑاگواہ میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد،اس تقریب کے مہمان خصوصی اے ای او ہامون حارث اور ہیڈ ماسٹر پنڈگل اندازاں مرزانشاط تھے۔

تفصیلات کے مطابق ججیال مرکز کے گرلز پرائمری اور ایلیمنٹری سکولز کے زیراہتمام گورنمنٹ ایلمنٹری سکول ڈھوک عبداللہ بڑاگواہ میں 23مارچ کے سلسلہ میں ٹیچرز کنونشن کا انقعاد کیاگیا، تقریب کاآغاز باقائدہ طور پر تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، طلباء و طالبات نے ملی نغموں پر شاندار پرفامس پیش کرکے سب کے دل جیت لئے۔

پاک فوج کی وردی میں ملبوس بچوں نے شاندارٹیبلواور پریڈ پیش کئے اور واضع پیغام دیاکہ ہم بھی کسی سے کم نہیں ہم بھی دشمنوں کا مقابلہ ڈٹ کے کرسکتے ہیں، اس تقریب میں پوٹھی، ککرالہ، تتروٹ، لبانہ ہیل، دریالی، پدھری، اڈرانہ، دانی دہرہ، ڈھوک نگیال سلحال سمیت دیگر ججیال مرکز کے گرلز سکولز نے شرکت کی جن میں سکولز کی ٹیچرز اور ایک ایک پرفامس پیش کرنے والے بچوں کے دستوں نے شرکت کی۔

اے ای او امان حارث نے تمام سکولز کی ہیڈ ٹیچرزاور نان سٹاف جن میں راجہ محمد علی جنڈالہ، ملک شیزادہ ٹانگری سمیت دیگرکو تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے، ہامون خالد نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا تعلیمی سال شروع ہورہاہے ،تمام ٹیچرز یکم اپریل سے نئی کلاسسز کا باقائدہ آغاز کردیں، بک کی فراہمی مکمل ہوگئی ہے،آپ بچوں کو تعلیم کیساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں اخلاق کیساتھ پیش آئیں،نیاتعلیمی کلینڈر آپ کو مل جائے گا آپ لوگ اسکو استعمال کریں ،تیئس مارچ آپ سب لوگوں کو مبارک ہو،اختتام قومی ترانے سے کیاگیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.