پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں 6 سالہ بچہ چھت سے گر کر اور مزدور نمک کا تودہ گرنے سے ہلاک

پنڈدادنخان میں چھ سالہ بچہ چھت سے گر کر ہلاک اور کان نمک کھیوڑہ میں نمک کا تودہ گرنے سے مزدور ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے محلہ کوٹ کلاں میں غریب موٹر سائیکل مکینک محمد افضل گروہ کا بیٹا،اجمل موٹر سائیکل مکینک اور محمد امجد ڈش مکینک کا بھتیجا کھیلتے ہوئےچھت سے گر جاں بحق ہو گیا۔

دوسرا واقعہ کان نمک کھیوڑہ کے ورکنگ ایریا میں پیش آیا جہاں نمک بلاسٹنگ کرتے ہوئےنمک کا تودہ مزدور کے اوپر آ گرا اور ناقص سیفٹی انتظامات کی وجہ سے 25 سالہ نوجوان مزدور زندگی کی بازی ہار گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button