کھیوڑہ کی عوام سے جو وعدے کیے تھے ان پر عملی طور پر کام تیزی سے جاری ہے۔ دانیال خان

0

پنڈدادنخان : کھیوڑہ کے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان پر عملی طور پر کا م تیزی سے جاری ہے52 کروڑ کی خطیر گرانٹ سے اسٹیڈیم،پانی بجلی، مین سڑک گلیاں نالیاں سوئی گیس کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ایم این اے اور ایم پی اے کا تاریخی استقبال کرنے پر میں اور میری پوری ٹیم اہلیان شہر کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار دانیال خان گروپ لیڈر چیئر مین گروپ تحصیل پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے میرے نانا بزرگ مسلم لیگی ملک خادم حسین کی قیادت میں شہر کی خدمت کی ہے اور اسی سلسلے میں نے ان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے شرافت اورخدمت کی سیاست کو مزید مضبوط کیا ہے۔میں نے اور ملک عرفان اعجاز نے بلدیاتی الیکشن میں اپنے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہم کھیوڑہ کو ماڈل سٹی بنائیں گے۔

دانیال خان نے کہا کہ الحمدللہ 52 کروڑ کی خطیر گرانٹ سے اسٹیڈیم پانی سڑک سوئی گیس گلیوں نالیوں کے کام تکمیل کے آخر ی مراحل میں ہیں۔ ہم آئی سی آئی سوڈا ایش کے ممنون ہیں کہ ادارے نے پانی کی24 گھنٹے سپلائی کے لیے کروڑوں روپے مالیت کے دو جر ینٹر بلدیہ کو ہماری درخواست پر دئیے ہیں یہ اعزاز بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کو ہی حاصل ہے کہ اب انشاء اللہ بہت جلد کھیوڑہ ماڈل سٹی بن جائے گا۔

انھوں نے ایم این اے راجہ مطلوب مہدی خان،ایم پی اے چوہدری نذر گوندل کا تاریخی استقبال کرنے پر اہلیان شہر کے باسیوں کی عظمت کو سلام پیش کیا اور یوتھ ونگ کھیوڑہ کے صدر ملک شاہین اور یوتھ کے نوجوانوں اور تمام کونسلرز اور ملک قمر جوتانیہ کو شاباش بھی دی۔تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صحافیوں کو مثبت صحافت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یاد رہے کہ مشہور ومعروف اورمسلم لیگ کے نوجوان رہنماء دانیال خان گروپ لیڈر چیر مین گروپ جن کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.