پنڈدانخان سے لِلہ موٹروے جانے والی سڑک حکومتی نظروں سے اوجھل، حادثات معمول بن گئے

0

پنڈدانخان سے لِلہ موٹروے جانے والی انتہائی مصروف سڑک حکومتی نظروں سے اوجھل ،روزانہ کی بنیاد پر حادثات،اہم ترین روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے ریسکیو کاروائیوں میں دشواری کا سامنا، کوڑہ چوران،گول پور،بھیلووال ،اور سروبہ تک بنے پل انتہائی خستہ حال ہوچکے ہیں، عوام کا اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان سے لِلہ موٹروے انٹر چینج تک جانے والی سڑک عرصہ دراز سے مقامی انتظامیہ اور محکمہ ہائی وے کی عدم توجہ کی وجہ سے انتہائی خطر ناک ہو چکی ہے، تحصیل پنڈدانخان کو موٹر وے سے ملانے والی اس انتہائی مصروف اور اہم سڑک جو کہ خوشاب ،سرگودھا،راولپنڈی، لاہور جا نے کے لیے واحد سڑک ہے جس پر موجود تین بڑے پل اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں سڑک کی سائیڈیں غائب اور سڑک پر بڑے بڑے درجنوں گڑھے ہیں جس میں گاڑیوں کے ٹائر پھنسنے سے ہونے والے حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بیس کلومیٹر کی اس اہم ترین سڑک پر برساتی نالوں کے نامناسب انتظامات کیوجہ سے نشیبی علاقے کاپانی کھڑا رہتا ہے ، جبکہ پل اورپلیاں بھی انتہائی خطرناک حالت میں مسلسل ٹریفک کے استعمال میں ہے،مقامی سیاسی نمائندوں سمیت متعلقہ ذمہ دار محکموں کی غفلت کے سبب عام عوام کو انتہائی دشواری اور حادثات اور ڈکیتی راہزنی کی صورت میں جانی ومالی نقصا ن کا سامنا ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور ایم پی اے حاجی ناصر لِلہ سمیت اعلی حکام سے اپیل کی ہے اس سے قبل کوئی بڑا حادثہ ہو ہنگامی بنیادوں پر اس سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.