ڈومیلی میں چائے کے ہوٹل میں آتشزدگی، دوکان جل کر خاکستر

0

ڈومیلی: ڈومیلی میں چائے کے ہوٹل پر اچانک گیس سلنڈر کو آگ لگنے سے بھڑک اُٹھی ،آگ کے بلند شعلوں نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،ہزاروں کا سامان جل کر خاکستر ،اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی میں اچانک ما شاءاللہ ملک شاپ میں مالک شمشاد چائے بنا رہا تھا کہ گیس سلنڈر کو آگ لگ گئی جس سے آگ نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو مگر دوکان میں موجود ہزاروں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی موقع پر پہنچ گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.