تیسری سالانہ عظیم الشان محفل میلاد المصطفیٰ ﷺ 21 نومبر کو پنڈ گل اندازاں میں ہوگی

0

ڈومیلی: تیسری سالانہ عظیم الشان محفل میلاد المصطفیٰ ﷺ 21نومبر کو دربار عالیہ باباشہید سرکارپنڈ گل اندازاں میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کامہینہ شروع ہوتے ہی جشن عید میلاد النبی ﷺ کی محفلیں منعقد ہوناشروع ہوگئی ہیں، جوں جوں بارہ ربیع الاول کا دن قریب آتاجارہا ہے گلیاں شہروں مساجد کو دلہن کی طرح سجایا جارہاہے۔

12ربیع الاول کے سلسلہ میں تیسری سالانہ عظیم الشان محفل میلاد المصطفیٰﷺ 21نومبر بروز بدھ کوبعدازنماز عشاء درباعالیہ باباشہیدسرکار رحمتہ اللہ علیہ پنڈ گل اندازاں میں منقعد ہوگی،جس میں خصوصی نعت و خطاب فخراہلسنت فاضل نوجواں علامہ شکیل احمد وارثی (پرنسپل جامعہ محمدیہ غوثیہ تھلہ چوہدریاں کریں گے۔

تلاوت قرآن پاک قاری حبیب الرحمان رضوی کریں گے،نعت رسول مقبول ﷺ راجہ واجد ،مرزا نویداور محمد نعمان پیش کریں گے،دربار عالیہ سرکارانتظامیہ نے اہلیان علاقہ کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.