جہلم

جہلم میں گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ اور کھلی گیس کی فروخت دھڑلے سے جاری

جہلم: شہر کے گنجان آباد علاقوں اور گلی محلوں سمیت ملحقہ آبادیوں میں گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ اور کھلی گیس کی فروخت دھڑلے سے جاری ،جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔آئے روز گیس سلنڈروں کی دکانوں پر حادثات ہونے سے شہریوں کے سروں پر خوف کے سائے منڈلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مصروف ترین بازاروں اور گنجان آباد علاقوں میں ایل پی جی گیس سلنڈروں کی ری فلنگ اور کھلی گیس کی فروخت کا خوفناک کارروبار کھلے عام جاری ہے۔ محکمہ سول ڈیفنس اور مقامی انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے جاری اس خطرناک کارروبار کے نتیجہ میں ملک بھر سے آئے روز گیس سلنڈر پھٹنے اور آتشزدگی کے واقعات نے شہریوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔

سلنڈر پھٹنے اور آتشزدگی کے واقعات نے مقامی رہائش پذیر لوگوں میں شدید خوف و حراس پیدا کر رکھا ہے، غیر قانونی کارروبار کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑے حادثے سے جانی و مالی نقصان ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔

اس صورتحال میں شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی اور شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کارروبار کو فوری طور پر ویران جگہوں یا شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button