سوہاوہ

ملک بھر کی طرح سوہاوہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے زیر اہتمام ریلی گئی

سوہاوہ (مشرف کیانی) ملک بھر کی طرح سوہاوہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے زیر اہتمام ریلی گئی، ریلی میں سول سوسائٹی سمیت عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی جس میں ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سوہاوہ میں بھی 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے زیر اہتمام شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں سول سوسائٹی سمیت سوہاوہ کی عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے، ریلی کا آغاز میونسپل کمیٹی دفتر سے کیا گیا جو کہ سوہاوہ کے بازار سے ہوتی ہوئی میلاد چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء تمام راستے کشمیریوں کے حق میں اور ان کو حق خودارادیت دینے کے لیے نعرے لگاتے رہے۔

مقامی رہنماؤں نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی جدوجہد کو پاکستانی عوام کی طرف سے کو ہر قسم کی سیاسی اور اخلاقی مدد کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button