جہلماہم خبریں

پاکستانی قوم نے جشن آزادی پر متحد ہو کر دشمن کو پریشان کر دیا۔ فرحان ڈار

جہلم: پاکستانی قوم نے جشن آزادی پر متحد ہو کر دشمن کو پریشان کر دیا ، اس ملک کے عوام کی یکجہتی ہی اس کی کامیابی ہے۔

یہ بات صدر جہلم چیمبر آف کامرس فرحان ڈار نے جشن آزادی کے حوالے سے جہلم چیمبر آف کامرس کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی طاقت ہے جس نے محدود وسائل کے باوجود چاروں جانب سے دشمنوں کے حملوں اور سازشوں کو ناکام بنا کر ایٹمی قوت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارا ہدف معاشی دھماکہ کرنا ہے اور اپنی محنت ، اتفاق اور یکجہتی سے ہم دنیا میں بڑی معاشی قوت بن کر ابھریں گے ۔اس موقع پر جہلم چیمبر آف کامرس کے ممبران نے جشن آزادی کا کیک کاٹا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button