آنکھیں عطیہ خدا وندی ہیں جس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر بجا لایا جائے وہ کم ہے، فیضان احمد

0

جہلم: آنکھیں عطیہ خدا وندی ہیں، جس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر بجا لایا جائے وہ کم ہے اور وہ لوگ قابل ستائش ہیں کہ جو مستحق اور غریب افراد کی کی بینائی کو ان کے لیے موثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مخلوق خدا کی خدمت کر کے دنیا اور آخر ت سنوا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر فیضان احمد نے الحیات ویلفیئر ٹرسٹ جادہ جہلم کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چوہدری محمد اشفاق چیئر مین الحیات ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان اور چوہدری محمد ریاض سر پرست اعلیٰ الحیات ویلفیئر ٹرسٹ لندن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ اس کیمپ میں جہلم اور گردو نواح سے تقریباً 350 مرد خواتین نے چیک اپ کروایا ،اور 70 مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن کیے ۔ جنہیں مفت ادویات اور عینکیں بھی فراہم کی گئی۔

چوہدری محمد ریاض سر پرست اعلیٰ نے کہا ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں اپنی مخلوق کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا آئندہ بھی انشاء اللہ اپنے بزرگوں کی سابقہ روایات کی طرح خدمت خلق کے جذبے کو جاری و ساری رکھیں گے۔

اس دو روزہ کیمپ کے منتظمین کے چوہدری ساجد امین نمایاں تھے جبکہ رضا کاروں میں میاں محمد اقبال ،چوہدری عبدالغفار ، عبدالرحمن ، راجہ رضوان جانی ، مرزا شفاعت و دیگر شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.