حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام، غریب عوام اس مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی۔عمر خان گردیزی

0

پنڈدادنخان: موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے غریب عوام اس مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی، ہمیں اپنی پارٹی پر فخر ہے کہ 172 بندوں کی لسٹ میں ہمارے کسی بھی قائدین کا نام شامل نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر پنجاب عمر خان گردیزی نے ضلع جہلم میں رکن سازی کے سلسلہ میں ہونے والی میٹنگ میں کیا۔ انھوں نے کہا ہماری پارٹی جمہوری پارٹی ہے رکن سازی کرتے ہیں اور انٹر پارٹی کا الیکشن کراتے ہیں موجودہ حکومت نے جو وعدے الیکشن سے پہلے عوام سے کئے وہ پورے نہ ہو سکے مختلف بیانات جاری کئے جاتے ہیں کبھی مسلم لیگ ن کی کرپشن کی بات کی جاتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ للِہ اور گرد ونواح میں رکن سازی کی جا رہی ہے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منظور احمد خان،قاضی اعزاز سیکرٹری جنرل پارٹی الیکشن کمیشن بھی موجود تھے، رکن سازی کے لئے مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.