بھیلووال کے قریب مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم، وین ڈرائیور شدید زخمی

0

پنڈدادنخان: روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے۔ بھیلووال کے قریب ہائی ایس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم، ہائی ایس ڈرائیور شدید زخمی، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق للِہ روڈ بھیلووال سٹاپ کے قریب ہائی ایس اور ٹریکٹر ٹرالی آپس میں ٹکرا گئے جس سے ہائی ایس ڈرائیور نوازش علی ولد محمد یوسف عمر 28سال شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122پنڈدادنخان کی ٹیم نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے زخمی ڈرائیور کو سول ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.