شہباز شر یف کی گر فتاری پارلیمنٹ کی تذلیل اور سیاسی انتظام ہے۔ مرزا رفیق

0

جہلم: شہباز شر یف کی گر فتاری پارلیمنٹ کی تذلیل ہے، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر بھی الزام اور انتقام کی سیا ست کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اوور سیزپاکستانی و عہدادار مر زا رفیق نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شر یف کی گر فتاری پارلیمنٹ کی تذلیل ہے، سپیکر قومی اسمبلی کو اطلاع دیئے بغیررکن اسمبلی کو گر فتار کر نا قابل مذمت ہے۔

مرزا رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر بھی الزام اور انتقام کی سیا ست کر رہی ہے، حکومت ہر ہفتے نئے وزیر بنانے کے سو ا کچھ نہیں کر رہی، وزرا کی فوج ظفر موج قومی خزانے پر بوجھ ہے، حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غر یب عوام بم گرا دیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر عمل شروع کر دیا ہے، پشاور پر پولیس گر دی بدتر ین سفاکیت ہے، کئی ماہ دھر نہ دینے والے طلباء کا ایک جلوس بر داشت نہیں ہوا، ضمنی الیکشن آئندہ کی سیاست رخ مقرر کر یں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.