ڈومیلی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ایک منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

0

ڈومیلی: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی محمد عمران کی دبنگ انٹری، تھانہ میں تعینات ہوتے ہی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،ملزم کوگرفتار کرکے 120گرام چرس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی میں نئے تعینات ہونیوالے ایس ایچ اومحمد عمران کی دبنگ انٹری،محمد عمران نے چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا۔

ڈومیلی کے علاقہ جھنگ کھوکھراں چوک پر ناکہ لگایاتوایک شخص بس سے اترااسکو مشکوک سمجھ کر جامعہ تلاشی لی تو اس کی جیب سے 120گرام چرس برآمد ہوئی،ملزم ارشد محمودولدمحمد حسین جھنگ کھوکھراں کا رہائشی ہے ،تھانہ پولیس ڈومیلی نے انکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.