پنڈدادنخان سے جہلم جانے والی روڈ ڈھیری آرائیاں کے مقام پر انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

0

جلالپورشریف: پنڈدادنخان سے جہلم جانے والی روڈ ڈھیری آرائیاں کے مقام پر انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، راہگیروں کو مشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق ڈھیری آرائیاں کے مقام پرائیویٹ سکول کے سامنے برساتی نالہ بند ہونے کی وجہ سے سارا گندا پانی مین روڈ پر کھڑا ہو گیا ہے۔

نالہ بند ہونے کی وجہ یہ ہے کہ روڈ پر بنی پلی سے پانی کی نکاسی ہوتی تھی جبکہ تجاوزات مافیا نے برساتی نالہ کے پانی کے اخراج کے آگے مٹی ڈال کر جگہ پر تجاوز کر لیا ہے۔

اہل علاقہ اور ہزاروں کی تعداد میں گزر نے والی ٹرانسپورٹ کو شدید مشکلات کا سامنا اور آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں جو کہ یہ سلسلہ تین جار ماہ سے چل رہا ہے۔

اہل علاقہ نے ڈی سی جہلم و دیگر افسران سے اپیل کی ہیں کہ خدارا اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.