دینہاہم خبریں

منگلا روڈ دینہ عوام کیلئے ازیت کا باعث بن گئی، ٹریفک اہلکار ڈیوٹیوں سے غائب، ٹریفک جام معمول بن گیا

دینہ: منگلا روڈ عوام کے لئے ازیت کا باعث بن گئی ،ٹریفک اہلکار ڈیوٹیوں سے غائب،گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں شہریوں کے لئے عذاب بن گئیں ،رہی سہی کسر مرغی سپلائی کرنے والی گاڑیوں نے نکال دی ،عوام کا ٹریفک بلا ک کے معمول پر شدید احتجاج۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کی مصروف ترین منگلا روڈ عوام کے لئے دردِسر بن گئی ،منٹو ں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ،ٹریفک پولیس افسر صبح کی بجائے دن کو ڈیوٹی پر آنے لگے جس سے صبح سکول جانے والی گاڑیاں اور دفتروں کو جانے والے منگلا روڈ پر پھنسے رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ مرغی سپلائی کرنے والی گاڑیاں بھی سڑک کے بیچ گاڑیاں کھڑی کر کے مرغی سپلائی کر رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح دوچار ہوتا ہے جبکہ ٹریفک اہلکار سب کچھ دیکھ کر بھی خاموش کھڑے رہتے ہیں۔
شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم، ڈی ایس پی ٹریفک جہلم اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کو ڈیوٹی کے وقت پر پابند کیا جائے اور انہیں منگلا روڈ کے مختلف مقامات پر کھڑا کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بر قرار رہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button