سبزی منڈی جہلم میں گندگی کے ڈھیر، پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں، خریداروں کو مشکلات کا سامنا

0

جہلم: سبزی منڈی میں گندگی کے ڈھیر ، انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں اور نہ ہی کو ئی واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا ہے اورنہ ہی پبلک کیلئے واش رومز کا کوئی مناسب انتظام ہے۔

سبزی منڈی میں روز لاکھوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے اورشہری خریداری کے لیئے دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں ،لیکن کسی بھی ایمر جنسی کے لیئے وہاں کوئی سہولت میسر نہیں، بارش کے دوران کیچڑ سبزی منڈی میں آنے والوں اور خریداری کرنے والوں کے لئے مزید وبال جان بنتا ہے ،جس سے اچھا بھلا انسان اپنے کپڑوں سمیت کیچڑ سے لت پت منڈی سے نکلتا ہے۔

نیز منڈی میں کوئی چیک اینڈ بیلنس کا انتظام موجود نہیں ،اکثر اشیاء خوردونوش مقر ر کردہ نرخوں سے مہنگی ملتی ہیں ،اور اگر دکاندار سے اس بار ے دریافت کیا جائے تو جواب ملتا ہے کہ مال ہی مہنگا مل رہا ہے۔

اس سلسلے میں صارفین کا کہنا ہے کہ جہاں پر ان مسائل کو حل کرنا ضلعی انتظامیہ کا کام ہے وہی پر انجمن تاجران کی بھی اس سلسلے میں ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان بنیادی سہولیات کے فقدان کے سلسلے میں اپنی زمہ داری ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.