جہلم

سرفراز ملک ایم ڈی SLS کالج کی کاوشوں سے اب IELTS کا ٹیسٹ جہلم میں ہو گا

جہلم: آئلز ٹیسٹ دینے کیلئے سٹوڈنٹس کو 2مرتبہ اسلام آباد جانا پڑتا تھا، اب IELTS ٹیسٹ جہلم میں ہو گا۔

چیئرمین آئی ٹی ایجوکیشن کمیٹی وایگزیکٹیو ممبر جہلم چیمبرآف کامرس و انڈسٹری جہلم سرفراز ملک (منیجنگ ڈائریکٹر SLSکالج ) نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے کوشاں تھے کہ آئلز ٹیسٹ جہلم میں لیا جائے، برٹش کونسل کی ساری ٹیم کے ہم مشکور ہیں جنہوں نے آئلز ٹیسٹ جہلم میں شروع کر نے کا ارادہ کر لیا ہے اور انشاء اللہ اکتوبر سے جہلم میں ہی ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اس اقدام سے جہلم اور ملحقہ علاقوں کے سٹوڈنٹس کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایل ایس کالج برٹش کونسل اور AEO کا پارٹنر انسٹیٹیوٹ ہے اورہمارے ادارہ کی 21سالہ تعلیمی خدمات ہیں۔ہماری ایک سٹوڈنٹ نے آئلز ٹیسٹ میں 8.5بینڈز لیئے تھے۔ جہلم میں آئلز ٹیسٹ دینے کے خواہشمند طلبہ و طالبات بر وقت رجسٹریشن کرا کر اپنی سیٹ محفوظ کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button