پہلا کیپٹن نذرمحمد (مرحوم) فری میڈیکل کیمپ 23 دسمبر بڑاگواہ میں منعقد ہو گا

0

ڈومیلی: پہلا کیپٹن نذر محمد(مرحوم)فری میڈیکل کیمپ مورخہ 23دسمبر 2018بروز اتوار کوگورنمنٹ گرلز ہائی سکول بڑاگواہ میں لگایاجائے گا۔

یہ کیمپ صبح 9:30بجے شروع جبکہ 1بجے اختتام پذیرہوگا، فری معائنہ اور مشوروں کیساتھ ساتھ فری شوگرٹیسٹ،فری کولیسٹرول ٹیسٹ،فری یوریک ایسڈٹیسٹ،فری ہپاٹائٹس بی ،سی،فری جلد کامعائنہ،فری شوگرکے مریضوں کے پاؤں کامعائنہ بذریعہ کمپیوٹر،فری کمرکادرد،ہڈیوں کاددر،فری دمہ کا ٹیسٹ کئے جائیں گے انکے علاوہ فری میڈیسن بھی دی جائیں گی۔

اس کیمپ میں ڈاکٹر عثمان شاہد (میڈیکل سپیشلسٹ شوگرسپیشلسٹ)،ڈاکٹر احسان الحق (آرتھوک پیڈک سپیشلسٹ)،ڈاکٹر فیصل شبیر(سکن سپیشلسٹ)اورڈاکٹر فرحان تاج(ناک،کان،گلہ سپیشلسٹ )کی ٹیم شرکت کررہی ہیں،ڈاکٹر زنے کہاہے کہ اس کیمپ میں آنے والے مریض پرانے نسخہ جات اور ٹیسٹ رپورٹ ہمراہ لیکر آئیں۔

اس کیمپ کی قیادت محمدزر کیانی اور سلطان محمود کیانی کررہے ہیں، اسکی سرپرستی نمبردارراجہ سہیل محمودکیانی اور راجہ بابرکیانی کررہے ہیں،علاقہ بڑاگواہ اور مضافاتی علاقوں کے رہائشی غریب ،یتیم اور مستحق افراد اس کیمپ میں آکراپناچیک اپ اور ادویات لیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.