جہلم

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور میونسپل کارپوریشن کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ، 2 دوکانداروں کو جرمانہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستارعیسانی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور میونسپل کارپوریشن کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )نیلم خٹک کی زیر نگرانی کی گئی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )نیلم خٹک کاکہنا تھا کہ چاروں تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیل میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے ایم سی کے افسران کی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ انکا کہنا تھا کہ ٹیم ورک کی صورت میں ضلع جہلم میں صفائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔

دریں اثنا، حکومت کی ہدایت اور ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دو دوکانداروں کو/- 10000 روپے جرمانہ کیا گیااور بتایا کہ ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے قانون سے ہر گز بالاتر نہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button