جہلم

ساجد محمود گھرمالہ کی جہلم پریس کلب کی بلڈنگ کا قبضہ واگزار کروانے میں گراں قدر خدمات تھیں۔ وسیم فیروز

جہلم: معروف صحافی ساجد محمود گھرمالہ کی جہلم پریس کلب کی بلڈنگ کا قبضہ واگزار کروانے میں گراں قدر خدمات تھیں مرحوم ملک کے کئی موقر اخبارات سے منسلک رہے۔

ان خیالات کااظہار جہلم پریس کلب کے صدر ملک وسیم فیروز نے انگلینڈ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مرحوم نڈر اور دلیر انسان تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب جہلم پریس کلب کی بلڈنگ کا قبضہ واگزار کروایا گیا تو اس وقت ساجد محمو د گھرمالہ نے انتہائی دیدہ دلیری سے ہمارا ساتھ دیا اس کے علاوہ کئی صحافتی تنظیموں سے منسلک رہے اور جہلم پریس کلب کے معزز ممبر تھے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button