جہلم

پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام سپلیمنٹری امتحانات، امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ

جہلم: محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ایم اے /ایم ایس سی پارٹ دوم سپلیمنٹری امتحانات کے لئے قائم کردہ سنٹر ز جہلم کی حدود میں دفعہ 144نافذ کر دی ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ فرد کوامتحانی مرکز کے 1سو گز کی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی نیز امتحانی سنٹر کی حدود میں ایسا مواد جس سے امتحان میں شریک امیداواروں کو نقل میں مدد مل سکے لیجانے کی بھی ممانعت ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن دفعہ 144 کے تحت مورخہ02 فروری 2018سے 15فروری 2018تک عمل درآمد رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button