دینہ

فنڈز کی کمی یا کوئی اور وجہ، جی ٹی روڈ دینہ پر واقع قلعہ روہتاس کے گیٹ پر کام مسلسل بند

دینہ: فنڈز کی کمی یا کوئی اور وجہ، جی ٹی روڈ دینہ پر واقع روہتاس فورٹ کے گیٹ پر کام مسلسل بند، سیاحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ دینہ کے کنارے واقع روہتاس گیٹ کی تعمیر کا کام ن لیگ کے دور میں شروع ہوا تھا،مگر موجودہ تحریک انصاف کی حکومت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر کافی عرصہ سے اس عظیم الشان گیٹ پر کام بند ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جس ٹھیکیدار کو اس گیٹ کی تعمیر کا ٹھیکہ ملا تھا،اس کو فنڈز جاری نہیں ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ اپنا کام ادھورا چھوڑ کر چلتا بنا۔اس صورت حال میں قلعہ روہتاس جانے والے سیاحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

انہوں نے محکمہ آثار قدیمہ حکومت پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ جی ٹی روڈ دینہ پر واقع اس زیر تعمیر گیٹ پر فوری طور پر کام شروع کرائیں تاکہ قلعہ روہتاس جانے والی سڑک کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button