پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے

پنڈدادنخان ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون اوربچوں سمیت 5 افراد زخمی، ریسکیو 1122 پنڈدادنخان عملہ نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو THQہسپتال پنڈدادنخان منتقل کیا،پنڈدادنخان میں سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چک حمید بس سٹاپ کے قریب کیری ڈبہ الٹ گیا، حادثے کے باعث شاہدہ زوجہ اعجاز عمر 26 سال سکنہ میر پور اور محمد مظہر ولد فضل حسین عمر 24 سال سکنہ میر پور زخمی ہو گئے۔

دوسرے واقعہ میں ڈ پھر سٹاپ کے قریب مسافر رکشہ الٹ گیا جس کے باعث عبدالستار ولد اللہ بخش عمر 33 سال سکنہ چوران اور ریحان علی ولد محمد منیر عمر 04 سال سکنہ چوران زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 پنڈدادنخان عملہ نے بروقت ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد THQ ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کیا۔

یاد رہے کہ پنڈدادنخان میں سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button