جہلم

مرکزی سنی علما کونسل جہلم کا ہنگامی اجلاس، ہالینڈ کے سفیر کوملک بدر کرنے کا مطالبہ

جہلم: مرکزی سنی علما کونسل جہلم کا ہنگامی اجلاس، شان رسالت میں گستاخی کرنے پر ہالینڈ سے تعلقات ختم کرنے اور سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ، 31اگست بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کا اعلان۔

مرکزی سنی علماء کونسل جہلم کا ایک ہنگامی اجلاس مرکزی دارالعلوم میں زیر صدارت مولانا اکرم صدیقی منعقد ہو ا جس میں جہلم شہر، کالا گوجراں، چک جمال، ٹاہلیانوالہ ، بلال ٹاون، عید گاہ ، سعیلہ سے علماء کرام نے شرکت کی اجلاس میں نبی پاک ﷺ کی شان میں ہالینڈ میں کی جانے والی گستاخی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیاکہ وہ فوری طور پر ہالینڈ سے تمام قسم کے تعلقات ختم کرکے سفیر کو ملک بدر کرئے کوئی مسلمان اپنے آقا ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔

علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ تمام مسلمان ممالک مشترکہ موقف اپناتے ہوئے تمام گستاخ ممالک کا مکمل بائیکاٹ کریں اجلاس میں مولانامحمد اعظم، حافظ رضا حسین ، علامہ خالد جلالی، خادم حسین نوشاہی، حافظ اظہر ، قاری ظفر ، حافظ محمد عبداللہ، قاری علی اصغر شیرازی ، محمد ساجد جلالی اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31 اگست بروز جمعہ بعد نماز جمعہ دن تین بجے مرکزی دارالعلوم سے احتجاجی ریلی شاندار چوک تک نکالی جائے گی جس میں اہل ایمان شریک ہوں گے ۔احتجاجی ریلی میں بزم درود حبیب ﷺ ، تحریک عظمت قرآن کے کارکنوںکی بڑی تعداد شریک ہو گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button