پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر 2 میرج ہالز کو جرمانے، اضافی کھانا ضبط

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان احمد فراز کی کارروائی، ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے والے میرج ہالز کے مالکان کو 50 ہزار روپے جرمانہ، اضافی کھانا مدرسوں اور شیلٹر ہوم منتقل کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ جہلم ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر متحرک ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز نے ارحم میرج ہال پنڈدادنخان اور پیلس مارکی جلالپور شریف کی چیکنگ کرتے ہوئے ون ڈش کی خلاف ورزی پر اضافی کھانا چکن روسٹ 2 مدرسوں اور شیلٹر ہوم جہلم میں منتقل کروایا جبکہ مالکان کو پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان احمد فراز نے کہا کہ تمام میرج ہال پر ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور کسی کو بھی اسکی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈی سی جہلم سیف انور جپہ نے بتایا کہ ضلع بھر میں کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں جس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز چیکنگ کر رہے ہیں جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی بھی چیکنگ کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور نے بتایا ہے کہ ون ڈش اور او قات کار کی خلاف ورزی پر کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی، بلا تفریق کارروایاں عمل میں لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں میرج فنکشن ایکٹ کے تحت شادی کا فنکشن 10 بجے تک اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button