عبداللہ میموریل سکول کی سالانہ رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات، بچوں نے تعمیر ی خاکے اور ٹیبلو پیش کئے

0

جہلم: عبداللہ میموریل سکول کی سالانہ رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات،بچوں نے تعمیر ی خاکے اور ٹیبلو پیش کئے،امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات اور اساتذہ کو خصوصی شیلڈ مہمان خصوصی بلال اظہر کیانی ،نوابزادہ طالب مہدی ،چوہدری سہیل عزیز،چوہدری شہزاد احمد گوندل ،کامران اصغر گجر ودیگر نے دیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم روہتاس روڈ کی تعلیمی درس گاہ عبداللہ میموریل ہائی سکول روہتاس روڈ جہلم نے گزشتہ روز حسب روایت تقریب تقسیم انعامات کے حوالہ سے ایک پروقار رنگا رنگ تقریب کاانعقاد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جنرل (ر)اظہر کیانی کے لخت جگر معروف سماجی و سیاسی راہنما راجہ بلال اظہر کیانی،پنڈدادنخان کی عظیم شخصیت نوابزادہ راجہ اقبال مہدی کے لخت جگر انسان دوست سیاسی راہنما راجہ طالب مہدی تھے۔

دیگر مہمانان گرامی میں چوہدری فضل حسین آف مونن،سرپرست جہلم پریس کلب چوہدری سہیل عزیز، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم چوہدری شہزاد احمد گوندل،محمد سجاد ایڈووکیٹ ،مناظر حسین قریشی ڈائریکٹر سٹی کالج پروفیسر محمد حسین بخاری منیجنگ ڈائریکٹر بخاری گروپ آف کالج،ملک افتخار حسین صدر آل پاکستان پرائیویٹ ایسوسی ایشن جہلم،پروفیسر شریف ساجد،مستنیض الرحمن پرنسپل تبلیغ السلام ہائی سکول ، علی حیدر ،ڈاکٹر اشرف اقبال،شاہد محمود،عامر سلیم میر،زاہد محمود ،محمود ،چوہدری راشد محمود چیئرمین عبداللہ میموریل پبلک سکول تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد نعت رسول مقبولﷺ پیش کی گئی۔اس موقع پر بچوں نے مختلف قسم کے ٹیبلو پیش کیے اور حاظرین سے بھر پور داد وصول کی ۔ان خاکوں میں ان کی تعلیم و تربیت کا عملی مظاہرہ تھا، مہمانان گرامی اور والدین نے سکول انتظامیہ کو بچوں کی زبرست پرفارمس پر خراج تحسین پیش کیا۔

پرنسپل سکول ہذا کے پرنسپل تاثیر محمود چوہدری نے بچوں کی زبردست پرفارمس پر سکول کی سینئر ٹیچرز جمیلہ تاثیر،نعیمہ پطرس ،ارم شزادی ،عاقفہ کی خداداد صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ٹیچر نعیمہ کو خصوصی شیلڈ دی،چوہدری راشد محمود ،چوہدری طاہر محمود اوربشیر احمد ظفر نے سکول کی ہونہار اساتذہ کو اعزازی شیلڈوں سے نواز،جبکہ سینئر صحافی وسرپرست جہلم پریس کلب چوہدری سہیل عزیز کو ان کی صحافتی خدمات پر انہیں بھی سکول ہذا کی طرف سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

آخر میں مہمانان خصوصی بلال اظہر کیانی اور راجہ طالب مہدی نے بچوں اور سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیااور بچوں کی زبردست محنت اور کاوش کو سراہا اور کہا کہ عبداللہ میموریل سکول ایک ایسا ادارہ ہے جہاں بچوںکی اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اچھی تربیت بھی کی جاتی ہے ، آخر میں سکول کے پرنسپل تاثیر محمود چوہدری نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کو بہترین رزلٹ پر مبارکباد دی اور سکول کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.