دفاع وطن کیلئے ہم حسینی جذبہ رکھتے ہیں، انڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ علی حسین راجہ

0

جہلم: سماجی رہنما چیف سیکو رٹی انچارج اما میہ امام بارگاہ جہلم علی حسین راجہ نے پاک فوج اور انڈیا کے خلاف ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شمو لیت کی، ریلی شمالی محلہ سے ہو تی ہو ئی شاندار چوک پر ختم ہو ئی ریلی کے شر کاء پاک فوج کے حق میں نعر ے لگاتے ہو ئے شاندار چو ک پہنچے جہاں پر نرندر مو دی کے پتلے کو نذر آتش کیا گیا۔

اس مو قع پر عظیم سماجی رہنما علی حسین راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کر نا جا نتے ہیں ہماری جانیں ہمارے پیارے ملک کے لئے حاضر ہیں ہم ایک منظم قوم ہے جب بھی ہم پر جنگ مسلط کی گی ہم نے دوشمن کو خاک میں ملا دیا دفاع وطن کیلئے ہم حسینی جذبہ رکھتے ہیں۔

اہوں نے کہا کہ نر یندر مو دی سن لو پاکستان کا بچہ بچہ اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہے اگر تم نے جنگ کی جرات کی تو انڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ہندو بنیئے ہمارے بازوں میں روز حیدر ہے، اس شاندار ریلی پر جہلم کی عوام نے سماجی رہنما علی حسین راجہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.