پنڈدادنخاناہم خبریں

ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان میں بدعنوانیوں کا بازار گرم، سہولیات کا فقدان، ملازمین نے ہسپتال کو ذاتی ملکیت بنالیا

پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں بدعنوانیوں کا بازار گرم سہولیات کا فقدان،ایم ایس کی مبینہ ملی بھگت سےٹی ایچ کیو میں تعینات ایچ آر لیگل ایڈوائزر نے تحصیل ہسپتال پنڈدادنخان کو اپنی ذاتی ملکیت بنالیا، نرسوں کے لیے بنائے گئے سرکاری کوارٹر پر قبضہ ،میل و فی میل سٹاف پرائیوٹ رہائش پر رہنے پر مجبور، انعام کیبریا کے کوارٹر پر غیر اخلاقی حرکات کئے جانے کا انکشاف ،ملازمین نے تنگ آکر پرائم منسٹر شکایات سیل میں شکایت درج کرادی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے HRنے دیگر عملہ کی رہائش کے لیے بنائے گئے سرکاری کواٹر پر قبضہ جما رکھا ہے، سارا معاملہ ایم ایس کے علم ہونے کے باوجود HRکو نوازا جا رہا ہے، ہسپتال عملہ نے تنگ آکر پرائم منسٹر شکایات سیل پر شکایت درج کروا دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انعام اللہ کیبریا جو کہ پراجیکٹ منیجر یونٹ لاہور کی طرف سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادن خان میں پرائیویٹ طور پر تعینات ہے اور پرائیوٹ ملازم ہوتے ہوئے بھی سرکاری سہولیات سے مستفید ہورہا ہے انعام اللہ کیبریا نے سرکاری کوارٹر پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس کوارٹر میں رہائش پذیر ہے۔

دوسرے شہروں سے ٹرانسفر ہونے والے ڈاکٹر رہائش کی عدم دستیابی کی وجہ سے THQمیں آنا ہی نہیں چاہتے اور یہ ہی وجہ ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ڈاکٹروں کی کمی کا مسئلہ رہتا ہے اس کے علاوہ چھوٹے ملازمین سے ناروا سلوک برتنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، صفائی کرنے والے ملازمین سے اپنی ذاتی گاڑی کی بھی صفائی کروائی جاتی ہے اس کے علاوہ رات کے اندھیرے میں انعام اللہ کبیریا کے کوارٹر پر غیر اخلاقی حرکات کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی انعام اللہ کیبریا کا ایک سکینڈل منظر عام پر آیا تھا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انعام کبیریا ایک بااثر شخص ہے جس کو ایم ایس کی پشت پناہی حاصل ہے جس کے خلاف کو ئی بھی شخص شکایت درج کروانے سے ڈرتا ہے، اگر ہسپتال عملہ سے اس کے بارے میں ذاتی طور پر پتہ کیا جائے تو ہر شخص اس کی ذات سے پریشان ہے لہٰذا HR انعام کیبریا کے خلاف تحقیقات کروائی جائیںاور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button