کھیوڑہ

حکومت طلباء و طالبات کو مزید چھٹیاں دے کر انکا مستقبل تباہ و برباد ہونے سے بچائے۔ عبدالاحد احمد گوندل

کھیوڑہ: ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا طلباء و طالبات کو مزید چھٹیاں دے کر ان کا مستقبل تباہ و برباد ہونے سے بچائیں پچھلے چھ سے ساتھ ماہ کے آن لائن کلاسز کے تجربہ کی بنیاد پر سکول انتظامیہ و والدین کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ان خیالات کا اظہار عبدالاحد احمد گوندل ڈائریکٹردارقم سکولز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو طالب علم سکول میں کلاس میں موجود بھی استاتذہ کے کنٹرول میں نہیں آتا تھا آن لائن کلاسز میں ایسے بچوں سے کیا توقع کی جاسکتی ہے پچاس سے ستر فیصد طلباء و طالبات ایسے بھی ہیں کہ جنھیں آن لائن کلاسز کے لیے Android Mobile کی سہولت موجود نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ والدین کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز میں بچوں کو پڑھنے کے بجائے نقصانات کی طرف زیادہ رجحان گیا ہے جس کے لیے والدین کئی قسم کی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں بہت سے بچے گھروں میں اپنے والدین کو آن لائن کلاسز کا بتا کر وڈیو گیم ،فیس بک،ٹک ٹاک یا فلمیں ڈرامے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
عبدالاحد احمد گوندل نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز مالکان اپنے اپنے اداروں میں حکومت کی ہدایت کے مطابق ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کر رہے ہیں اس وقت پورے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے حکومت کی ہدایت کے مطابق استاتذہ والدین اور طلباء و طالبات کو ایس اوپیز پر مکمل آگاہی دے رہے ہیں ہم اس مشکل گھڑی میں حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس مشکل گھڑی میں اگر پرائیویٹ سیکٹر کو کوئی ٹاسک دیں تو ہم اسے پوری ایمان داری اور لگن سے مکمل کریں گے لہذا سکولز بند کرنے سے ہماری ایک پوری نسل کا مستقبل خطرے میں ہے سکولز کھولنے کے فوائد یہ ہیں کہ بچے جتنی دیر سکول میں موجود رہیں گے ایس اوپیز پر عمل درآمد کریں گے جیسا کہ سکول کے اندر بچوں کو مکمل طور پر ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اساتذہ مکمل آگاہی دیتے ہیں اور بچے سکول میں آکر بہت سی منفی سرگرمیوں سے بچ سکتے ہیں موجودہ حکومت ایسی پالیسی بنائے کہ بچوں کی تعلیمی حوالے سے بھی کوئی نقصان نہ پہنچے اور ایس اوپیز پر بھی سو فیصد عمل درآمد کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button