العصر سکول سسٹم بڑاگواہ میں یوم اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

0

ڈومیلی: شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی141واں یوم پیدائش کے سلسلہ میں العصر سکول سسٹم امین کیمپس بڑاگواہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز ٹیچرفوزیہ نے تلاوت قرآن سے کیا،نعت خوان حادیہ انجم ،مائرہ منظور اور علی ارتضیٰ نے پیش کی ،حادیہ انجم کلاس پنجم کی طالبہ نے علامہ اقبال کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی،عمر ابرار،بسمہ طارق،فلک نور،احمد ابرار،محمدابراہیم ،عثمان طارق،حسن طلعت،طیبہ فیصل،عبداللہ اقبال نے علامہ اقبال کے شعر پڑھ کر انکی یاد دوبارہ یاد کرادی جبکہ محمد علی ارتضیٰ،محمدسکندر اور احسن علی نے کلام اقبال پیش کیا،نایاب کیانی نے اسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری ادا کی۔

سفیر حمزہ طاہر پرنسپل العصر سکول نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبال شاعر مشرق آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں،انکی محنتیں کبھی نہیں بھولیں گے،بڑی افسوس کی بات ہوئی کہ آج جہلم میں کسی سرکاری محکموں نے اقبال کے حوالے سے تقریب منقعد نہیں کی،ہم اپنے قومی ہیروں کو بھولادیں گے تو بڑانقصان ہوگا،اگرانکے نقشے قدم چلیں گے تو کامیابی بھی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.