دینہاہم خبریں

دینہ میں خواجہ سراؤں نے نوجوان کو قتل کر دیا

دینہ میں خواجہ سراؤں نے نوجوان کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ایک ماہ بعد دو خواجہ سراؤں سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
دینہ میں دو خواجہ سراؤں کیخلاف نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایک ماہ قبل نوجوان وکیل دبئی سے واپس آتے ہوئے ملزم ’ارشد ملا‘ کا سامان لایا تھا جو ملزم نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس سے وصول کیا۔
ملزم کو شک ہوا کہ اس کا سامان کم ہے جس پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔ مشتعل ملزم نے اپنے خواجہ سرا بھائی اور اس کے ساتھی خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر وکیل کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اسے اس وقت اغوا کرلیا جب وہ گھر والوں کے ساتھ جہلم جا رہا تھا اور بعد ازاں اسے قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی۔
ڈی پی او حماد عابد نے بتایا کہ وکیل کا ایک مہینہ پہلے قتل ہوا تھا جس پر اس وقت اہل خانہ نے کارروائی نہ کرنے کا کہا تھا لیکن ہم نے پھر بھی تمام میڈیکل فرانسک وغیرہ کروالیے تھے جس کی رپورٹس آنا ابھی باقی ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق مقدمے میں چار افراد کو نامزد کیا گیا ہے جس میں دو خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ میرٹ پر تفتیش کریں گے۔ گناہ گاروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
ملزمان واردات کے بعد سے فرار ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے ٹیم تشکیل دے دی ہے جلد پکڑے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button