ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس افسران اور ملازمین کو غفلت پر محکمانہ سزائیں دے دیں

0

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع بھر کے افسران اور ملازمین کو غفلت پر محکمانہ سزائیں دیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے محکمہ کے ایک سب انسپکٹر کی سروس ضبط ایک سب انسپکٹر کی تنخواہ میں کمی اور تین کو سنشور جبکہ ایک کو جرمانہ کیا ۔

20 سب انسپکٹرز کے خلاف شکایات سننے کے بعد ثابت نہ ہونے پر داخل دفتر کیا اسی طرح ایک اے ایس آئی کی انکریمنٹ سٹاپ جبکہ دوسرے اے ایس آئی کی سروس ضبط دو کو سنشور اور ایک کو وارننگ دے دی۔

چھ اے ایس آئی کی شکایات کو داخل دفتر کای اسی طرح ایک ہیڈ کانسٹیبل کو سنشور د و کو وارننگ جبکہ دو داخل دفتر جبکہ ایک کانسٹیبل کی سروس ضبط ایک کو سنشور اور پانچ کو ورننگ اور سات کو بغیر تنخواہ جبکہ دو کی شکایات کو داخل دفتر کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.